Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان کے فوجی اور سیکورٹی تعاون کا جائزہ

ایران اور پاکستان نے دو طرفہ فوجی، سیکورٹی اور سرحدی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعرات کے روز پاکستان کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین ندیم رضا سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے ایران و پاکستان کے درمیان فوجی اور سیکورٹی تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

محمد علی حسینی نے اس ملاقات میں سرحد پر باڑ لگانے کے تعلق سے پاکستان کی سنجیدگی کو سراہتے ہوئے علاقائی مسائل اور وحدت اسلامی کی تقویت کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ندیم رضا نے بھی کشمیری عوام کی حمایت اور جنوبی ایشیا کے حالات کے تناظر میں ایران کے کردار کی قدردانی کی۔اس سے قبل ایران کے سفیر نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کی تھی جس میں خطے کے موجودہ حالات اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ٹیگس