Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ

بحرینی عوام نے اپنے جائز اور قانونی مطالبات کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف اپنی مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے  مطابق کل رات بحرینی عوام ’’کامیابی کی شاہراہ پر‘‘ عنوان سے موسوم مظاہرے میں شرکت کے لئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انقلاب کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

چودہ فروری دوہزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کے انقلاب کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بہیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 

 

ٹیگس