نیتن یاہو نے غزہ پر حملے کی دھمکی دے دی
Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
صیہونی وزیراعظم نے غزہ پٹی میں استقامتی گروہوں کو جنگ کی دھمکی دی ہے۔
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تمام باتیں ذرائع ابلاغ میں نہیں لائی جاتیں کہا کہ اسرائیل، غزہ پٹی پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ امریکی حکومت نے سینچری ڈیل میں فلسطینی زمینوں پر اسرائیل کی حاکمیت کے حق کو تسلیم کیا ہے۔
سینچری ڈیل نامی امریکی صیہونی سازشی منصوبے کی رونمائی کے بعد استقامتی گروہوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری کو نیتن یاہو کے ساتھ نسل پرستانہ سینچری ڈیلی کی رونمائی کی جس کی فلسطینیوں اور دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مخالفت اور مذمت کی جا رہی ہے۔