کرکوک اور الانبار میں دہشتگردوں کے خلاف نئی کارروائیاں
Feb ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
عراقی فوج نے کرکوک اور الانبار صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ان کارروائیوں میں کرکوک اور الانبار صوبوں کے بعض علاقوں میں داعش کے باقی بچے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔عراقی فورسز ان کارروائیوں میں اب تک داعش کے کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ نینوا کے شہر موصل میں ایک دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کردیا ہے۔عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس ملک میں اس کے باقیات اب بھی موجود ہیں ۔عراق کی فوج اور رضاکار عوامی فورس ، اس ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔