ادلب میں روس نے کی شامی فوج کی حمایت
روس نے ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشنین نے آج کہا کہ ماسکو، ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ ادلب میں بحران کے حل کیلئے ترکی سے گفتگو میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔
شامی فوج نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران ملک کے دو اہم صوبوں حلب اور ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس پر ترکی کی جانب سے خاصی ناراضگی دیکھنے میں آئی ہے۔ صوبہ ادلب اس وقت شام میں دہشت گردوں کا آخری گڑھ ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں شروع ہوا جس کے تحت ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں نے صیہونی حکومت کے حق میں خطے کے حالات کا رخ بدلنے کے لئے شام میں سرگرمیاں شروع کیں مگر شامی حکومت، ایران اور روس کی مدد سے انہیں کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔