افغانستان میں تشدد کم کرنے کے معاہدے کے باوجود درجنوں سکیورٹی اہلکار ہلاک
Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک میں تشدد کم کرنے سے متعلق فارمولے پر عمل در آمد کے ساتھ ہی طالبان کے حملوں میں 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ تشدد کم کرنے سے متعلق فارمولے پر عمل در آمد کے ساتھ ہی نہ فقط طالبان کے حملوں میں 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے بلکہ قندہار، ہلمند، بلخ ، فراه اور ارزگان صوبوں میں 31 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
کئی دہائیوں کی کشمکش کے بعد پورے افغانستان میں تشدد میں نمایاں کمی لانے کے حوالے سے امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کو 5 روز ہوا ہے اور امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر اگلے ہفتے دوحہ میں دستخط ہوں گے۔