کرونا وائرس کا پھیلاؤ، سعودی عرب نے عمرہ پر پابندی لگادی
Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
سعودی عرب نے نئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عمرے کی ادائیگی اور روضہ نبوی کی زیارت پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے غرض سے اب تک جاری کیے جانے والے تمام زیارتی اور سیاحتی ویزے معطل کردیئے ہیں گئے ہیں۔قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے ملک میں دو سو چوالیس افراد کے کرونا میں مبتلا ہونے اور اٹھارہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی۔ مغربی ایشیا میں کرونا کا پھیلاؤ پہلی بار سعودی عرب سے ہوا تھا اور رواں سال چھے فروری کو سعودی ذرائع ابلاغ نے دو ہندوستانی شہریوں کے اس میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سعودی حکام نے اس وقت فوری طور پر اس کی تردید کردی تھی۔