Feb ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکہ اور طالبان میں معاہدہ، امریکہ کی پسپائی یا طالبان کی کامیابی؟

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان نےافغان امن معاہدے کےلیےاہم کردار ادا کیا، معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور افغانستان امن واستحکام کی جانب گامزن ہوگا۔

امریکااورافغان طالبان میں امن معاہدہ آج 29 فروری کو قطرمیں ہوگا۔ افغان طالبان کےساتھ امن معاہدے پردستخط امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کریں گے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ انیس سال کی خونریزی، تباہی، ہزاروں افغانوں کی قربانی، لاکھوں کے دربدر ہونے، ارب ہا ڈالروں کے خرچے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے لاکھوں بموں کے استعمال اور طالبان کی طرف سے سینکڑوں خودکش دھماکوں کے بعد آج امریکہ اور طالبان ڈیل پر متفق ہو رہے ہیں۔

اس ڈیل سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ کو افغانستان میں بری طرح شکست ہوئی اور اب وہ اس ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی راستہ بھی نہیں ہے ۔

 

ٹیگس