Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • افغان سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے

امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کے باوجود طالبان نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز پرحملے جاری رہیں گے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کل ذرائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان تشدد میں کمی کا ضمنی معاہدہ آج ختم ہو گیا جس کے بعد ہماری کارروائیاں افغان فورسز کے خلاف شروع ہوگئیں تاہم طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر اس گروہ کے حملے رک گئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ دوروز قبل افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ تشدد میں کمی کے فارمولے پر بدستور عملدر آمد کیا جائے گا۔

ٹیگس