Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran

شام کے صوبہ ادلب میں جاری جنگ کے مسئلے پر ترک پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا اور ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پر لات اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ادلب میں جاری جنگ کے مسئلے پر زبردست بحث ہوئی جس کے بعد دونوں فریق نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔

حزب اختلاف کے رہنما انجین اوزکوتش نے صدر رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی جس کے بعد ماحول گرم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوغان کی نظر میں ترک فوجیوں کی کوئی اہمیت اور احترام نہیں ہے، وہ ائیر کور کے بغیر کی فوجیوں کو جنگ کے لئے آگے بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔

خطاب کے ختم ہوتے ہیں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو حکمراں جماعت کے ارکان نے گھیر لیا اور مارپیٹ شروع کر دی۔ اس مارپیٹ میں کچھ رکن پارلیمنٹ زمین پر گر گئے۔

 

ٹیگس