عبداللہ عبداللہ نے اپنے دو نائب صدر مقرر کر دئے
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے امیدوار اور سابق چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے پیر کو عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد منگل سے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
پیر کو کابل میں عہدہ صدارت کی بیک وقت دو تقریب حلف برداری منعقد ہوئیں- ایک تقریب میں اشرف غنی نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھایا اور دوسری تقریب میں عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرکے خود کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دیا اور عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا۔
کسی بھی ملک میں بیک وقت دو متوازی صدر کی حیثیت سے حلف برداری کی تقریب کا یہ واقعہ اپنی نوعیت میں غیر معمولی تصور کیا جارہا ہے-
عبداللہ عبداللہ نے منگل کو عنایت اللہ فرھمند اور اسد اللہ سعادتی کو نائب صدر مقرر کر دیا- افغانستان کے الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو صدارتی انتخابات کا کامیاب امیدوار قرار دیاگیا تھا، مگر عبد اللہ عبد اللہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان نتائج کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تین لاکھ بائیو میٹرک ووٹوں کے بارے میں ان کی شکایت پر توجہ نہیں دی ہے -