عراق، دہشت گردوں کے خلاف الحشد الشعبی کی بڑی کارروائی
Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے مغربی صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے اپنے نئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈ آفس نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کاروائیوں میں عراقی فوج کے پیدل دستوں کے ساتھ ساتھ عراقی فضائیہ نے بھی بھرپور حصہ لیا -
بیان میں آیا ہے کہ ان کاروائیوں کا مقصد صوبہ الانبار میں باقی بچے دہشت گرد عناصر کا مکمل صفایا کرنا ہے-
دریں اثنا بغداد کے شمال میں واقع التاجی میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے- گذشتہ تین روز کے دوران التاجی میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے پر یہ دوسرا حملہ ہے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ سینچر کو ہونے والے حملے میں بیس کٹیوشا راکٹ فائر کئے گئے۔