افغان اسپیکر، صدارتی دعوے دار عبد اللہ عبد اللہ سے ملے
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
افغانستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ملک میں جاری سیاسی بحران کو حل کرانے کی غرض سے صدارت کے دعوے دار عبداللہ عبداللہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق میر رحمان رحمانی نے اس ملاقات میں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں پر زور دیا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نجات دلائیں۔ عبداللہ عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ موجودہ اختلاف جلد حل ہوجائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں سیاسی بحران کا آغاز اس وقت ہوا جب افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ صدر اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا تھا، جسے عبداللہ عبداللہ اور ان کی جماعت نے مسترد کر دیا تھا۔
بعد ازآں افغانستان میں بیک وقت حلف برداری کی دو الگ الگ تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں نے ملک کے صدر کی حثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔