Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • صوبہ دیالہ میں حشدالشعبی کی کاروائیوں کا آغاز

عراق کے صوبہ دیالہ کی الحشدالشعبی کمانڈ نے کہا ہے کہ شمالی المقدادیہ میں دہشت گرد عناصر کا پتہ لگا کر ان کا صفایا کرنے کے لئے کاروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے کمانڈر طالب الموسوی نے بدھ کو کہا کہ الحشد الشعبی کی کاروائیوں کا مقصد اس علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا اور در بدر ہوجانے والوں کو ان کے گھروں میں بسانا ہے۔ 
الموسوی نے مزید کہا کہ اس آپریشن کا آغاز العلیا الطنیرہ علاقے سے کیا گیا ہے جو الصدور کے علاقے تک انجام پائے گا۔

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اس کے بعض عناصر اس ملک میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

ٹیگس