قبیلۂ آل سعود میں سرایت کر گیا کورونا
کورونا وائرس بڑے پیمانے پر آل سعود کے شاہی خاندان میں سرایت کر گیا ہے۔
ارنا نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آل سعود کے شاہی خاندان کے تقریبا 150 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ جبکہ ریاض کے گورنر بھی ان افراد میں شامل ہیں جو کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس وقت ہسپتال کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بھی کورونا کے خوف سے جدہ شہر کے قریب واقع لال سمندر کے جزیرہ نما محل میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 3122 سے زائد ہو گئی ہے۔ جبکہ اس ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 41 سے زائد ہوگئی ہے۔ تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
سعودی عرب کی وزارت برائے صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔