Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن کا محاصرہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: انصار اللہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے سعودی عرب کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کو دھوکہ اور فریب پر مبنی قرار دیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ  کے سیاسی شعبہ کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ جاری ہے اور اس کی طرف سے یکطرفہ جنگ بندی مکر و فریب پر مبنی ہے اسی لئے ہم نے جنگی بندی کے بارے میں اپنے مؤقف کا اعلان نہیں کیا ہے۔

محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جنگ بندی کے بہانے صوبہ مارب میں اپنے فوجیوں پر پڑنے والے دباؤ کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ہوائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز سرکاری طور پر اعلان کیا تھا کہ یمن میں جنگ بندی ہو گئی ہے جو دو ہفتے تک قائم رہے گی تاہم اس کی مدت بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔

ٹیگس