Apr ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادوں کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا

موصولہ خریں یہ بتاتی ہیں کہ کورونا وائرس سعودی عرب کے شاہی خاندان میں وسیع پیمانے پر پھیل گیا ہے ۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق العهد الجدید ٹوئٹر اکاونٹ نے جس نے اس سے قبل سعودی شہزادوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبر دی تھی جمعے کی شب کہا کہ کورونا وائرس میں مبتلا سعودی شہزادوں کی بتائی گئی تعداد یعنی 150 سے بہت زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جدہ میں ایک خصوصی ہسپتال کو کورونا میں مبتلا ہونے والے شہزادوں کیلئے مخصوص کیا گیا تھا جہاں اس وقت گنجایش سے زیادہ مریض ہیں اسی لئے شہزادوں کے علاج معالجے اور قرنطینہ کیلئے 2 ہوٹلوں کو بھی بک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ سعودی شاہی خاندان کے تقریبا ڈیڑھ سو افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں اہم سلطنتی حکام بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 7 ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 87 کی موت ہو چکی ہے-

ٹیگس