Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • لیبیا میں حفتر کے کئی فوجی اڈوں پر قومی وفاق کی حکومت کا کنٹرول

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے فوجیوں نے خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے زیر قبضہ ایک اہم فوجی اڈے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فائز السراج کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج، باغی گروہ خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے زیر قبضہ صبراتہ اور صرمان سمیت کئی شہروں کو آزاد کرانے کے بعد ترھونہ کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج کے ترجمان محمد قنونو کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے، القومہ مثلث اور الحواتم فوجی اڈے سمیت ترھونہ کے مضافات میں کئی فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کر کے خلیفہ حفتر کے تقریبا بیس فوجیوں کو قتل اور ایک سو دو کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب السراج کی زیر قیادت وفاقی قومی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر ترھونہ میں عربی زبان میں ایسے پمفلیٹ گرائے ہیں جن پر شہریوں سے فوجی چھاؤنیوں اور خلیفہ حفتر کے اسلحہ گوداموں سے دور رہنے کی بابت ہوشیار کیا گیا ہے۔

خلیفہ حفتر کے زیر قیادت باغی گروہ کے فوجی اپریل دوہزار انیس سے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت سے طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے مسلسل حملے کر رہے ہیں جبکہ بارہ دسمبر دو ہزار انیس سے انکے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

ٹیگس