امریکی و صیہونی فتنہ ختم کردیا گیا: ایران کے چیف پراسیکیوٹر کا اعلان
ایران کے چیف پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ حال ہی میں امریکہ اور صیہونی حکومت نے جس فتنے کو جنم دیا تھا، اس کا قصہ ایرانی عوام نے ختم کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف پراسیکیوٹر محمد کاظم موحدی آزاد نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلووں کے پہلے دن سے ملک کے سیکورٹی ادارے بلوائیوں پر حاوی ہوگئے اور ساتھ ساتھ عدالتی نظام نے بھی بدامنی پھیلانے والے عناصر کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ پرور اور بلوائی عناصر نیز دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو بہت جلد عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کا گھناؤنا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
ایرانی چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ عوام نے 12 جنوری کو میدان میں اتر کر امریکی و صیہونی فتنے کا قصہ ختم کردیا اور اس وقت ملک میں مکمل طور پر امن و استحکام برقرار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے بتایا کہ تباہی پھیلانے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عدالتی نظام اور سیکورٹی ادارے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔