Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادے کا خواب پورا کرنے کے لئے پورا گاؤں برباد کر دیا گیا

سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے ولیعہد محمد بن سلمان کے نیوم منصوبے کے لئے ایک گاؤں خالی کروانے کی کوشش کے تحت عبد الرحمن الحویطی نامی ایک مقامی باشندے کو قتل کر دیا اور اس کے قبیلے کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

شمال مغربی سعودی عرب کے علاقے میں واقع الخریبہ گاؤں کے باشندے عبد الرحمن الحویطی نے علاقہ خالی کرنے کے حکومتی فرمان کو ماننے سے انکار کر دیا تو سیکورٹی اہلکاروں نے اسے قتل کر دیا۔

معتقلی الرای نام سے چلنے والے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ اطلاع دی گئی ہے۔ یہ اکاونٹ سعودی عرب کے سیاسی اور سماجی کارکنوں کا ہے۔

ٹویٹر اکاونٹ نے سعودی عرب کے اندر اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں بھی اسی سبب ہوئیں کہ گاؤں کے باشندوں نے اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے 15 اپریل کو بتایا کہ صوبہ تبوک میں الحویطی ہلاک ہوا جو سیکورٹی اہلکاروں کو مطلوب تھا جبکہ 13 اپریل سے ہی سعودی سماجی کارکنوں نے اطلاع دینی شروع کر دی تھی کہ سیکورٹی اہلکاروں نے الحویتی کو قتل دیا۔

الحویطی نے اس سے پہلے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کے قبیلے کے افراد سے گاؤں خالی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگس