Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران، پاکستان اور ہندوستان میں کل یکم ماہ مبارک رمضان

دنیا کے کئی ممالک میں آج یکم رمضان المبارک ہے جبکہ کئی ممالک میں کل سے ماہ مبارک رمضان شروع ہو گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ جمعرات کو ملک کے کسی بھی حصے میں ماہ مبارک رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس لئے پہلا روزہ  ہفتے 25 اپریل کو ہو گا۔ اسی طرح پاکستان اور ہندوستان میں بھی کل بروز جمعرات ماہ مبارک رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح پاکستان، ہندوستان اور عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہفتے 25 اپریل کو یکم رمضان المبارک ہے تاہم سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور شام میں آج بروز جمعہ یکم رمضان المبارک ہے۔

سحرعالمی نیٹ ورک ماہ مبارک رمضان ماہ مہمانی خدا کے با برکت مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے تمام ناظرین اور چاہنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

ٹیگس