کورونا پر لگام، ایران- عراق سرحدیں کھولنے پر ہوا اتفاق
Apr ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۰ Asia/Tehran
عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی تین سرحدیں پھر سے کھولی جا رہی ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ میں کسٹم شعبے کے عہدیدار عمر الوائلی نے کہا کہ عراق کے مشرقی صوبوں کی جانب سے سرحدیں کھولے جانے کے مطالبے کے مد نظر اس بارے میں وزیر اعظم سے مذاکرات کئے گئے جس میں تین سرحدیں پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراق کے عبوری وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی اجازت کے بعد صوبہ بصرہ میں شلمچہ بارڈر، صوبہ واسط میں ضرباتیہ بارڈر اور دیالہ صوبے میں مندلی سرحد ہر ہفتے ایک دن کھولی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ تمام طبی حفاظتی اور صحت عامہ کے اصولوں کو یقینی بنانے کے بعد اس فیصلے پر عمل شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیل جانے کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدیں تقریبا دو مہینے سے بند تھیں۔