Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن، ماہ رمضان میں بھی جاری ہے سعودی جارحیت

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ صعدہ اور الحدیدہ پر بمباری کی ہے

جارح سعودی اتحاد نے منگل کو یمن کے صوبہ صعدہ کے شمالی علاقوں خاص طور سے الظاہر علاقے کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ۔ ابھی تک ان حملوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کو جوف ، ضالع ، صعدہ اور صنعا صوبوں پر انتیس بار بمباری کی تھی۔ 

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے دعوے کے بعد اس مسلمان ملک پر سعودی بمباری میں پہلے سے زیادہ شدت آگئی ہے ۔   

 

ٹیگس