سعودی ولیعہد امریکی نظریات کو نافذ کرنے کے درپے
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان جو ایک منہ زور حاکم اور اپنے عوام پرامریکی نظریات کو مسلط کر رہے ہیں، سعودی عرب میں مغربی کلچر کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق عبدالرحیم الحویطی کے قتل کے بعد سعودی عرب نے اس کو مطلوب فرد قرار دیا جبکہ محمد بن سلمان سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے اسے دہشت گرد قراردیا۔ اس سے قبل الحویطی نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ امریکہ سے وابستہ سعودی حکام الحویطات قبیلہ کو طاقت کے زور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ ملک میں امریکی اور مغربی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔
سعودی عرب کی حکومت نے الحویطات قبیلہ کے 20 ہزار افراد کو ان کی اراضی سے محروم کرنے اور ان کی سرزمین پرنیوم نامی اسمارٹ سٹی کا منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تاہم علاقے کے باشندوں کی مزاحمت کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد کا یہ منصوبہ مشکلات سے دوچار ہوگیا ۔
القدس العربی کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملک میں امریکی نظریات کو نافذ کرنا چاہتے ہیں اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ اس کی غیر انسانی اور بد سلوکی کا سلسلہ جاری ہے۔