کابل میں بم دھماکہ، تین ہلاک
Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد مارے گئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپروٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو ایک حملہ آور نے کابل کے ریشخور علاقے میں عوام کے درمیان دھماکا کر دیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔
اب تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
قطر معاہدے کے بعد افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے پے در پے حملے اور دھماکے ایسے عالم میں ہو رہے ہیں کہ افغان عوام اپنے ملک میں امن و سیکورٹی اور جنگ ختم کرانے کے سلسلے میں امریکہ پر اعتماد نہیں کرتے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی کے ذریعے بدامنی اور عوام کے قتل عام کا اصل ذمہ دار ہے۔