May ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • عراق کو داعش کے باقیات سے پاک کرنا ایک فریضہ ہے: برہم صالح

عراقی صدر کے دفتر نے داعش کے حالیہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کو داعش دہشتگرد گروہ کے باقیات سے پاک کرنا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی حفاظت کرنا ایک فریضہ ہے.

عراقی صدر برہم صالح کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ عراق کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید یکجہتی، تمام قومی قوتوں میں اتحاد کا قیام، امن و سیکورٹی اور عراقی اقتدار اعلی کے تحفظ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے ایک مضبوط حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔

داعش دہشتگرد گروہ نے سنیچر کو صوبہ صلاح الدین کے بلد اور مکیشیفہ علاقوں میں الحشد الشعبی فورس پر حملہ کیا تھا جس کا فورا جواب دیا گیا۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے دس جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے تھے جبکہ کچھ دہشتگرد بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اکثرعراقی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگردوں کا دوبار سراٹھانا امریکی اقدامات کا نتیجہ ہے اور امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کو تعینات رکھنے کے لئے داعش کو اکسا رہا ہے۔

ٹیگس