سعودی عرب، دمام شہر قرنطینہ کر دیا گیا
May ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
سعودی عرب کے دوسرے بڑے صنعتی شہر دمام کو کورونا وائرس کی بنا پر نامعلوم وقت تک کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے صنعتی شہر دمام کو اتوار کے دن سے قرنطینہ کیا جا رہا ہے اور اس کے شہریوں کو صرف معینہ اوقات میں ہی اپنے گھروں سے باہر نکلنے اور ضروریات پوری کرنے کی اجازت ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت نے سنیچر کو اعلان کیا تھا کہ ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار تین سو باسٹھ مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ اس ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد پچیس ہزار پانچ سو بتائی گئی ہے۔
خلیج فارس کے دیگر عرب ممالک کی نسبت سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔