May ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی میڈیکل امداد کا لبنان نے شکریہ ادا کیا

لبنان کے وزیر خارجہ، وزیر صحت اور وزیر نقل و حمل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے مقابلے کے لیے ایران کی جانب سے میڈیکل امداد بھیجے جانے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

لبنان کے وزیر صحت حمد حسن نے ایران کی جانب سے بڑی تعداد میں وینٹی لیٹر اور کورونا کی تشخیص کی کٹس بھیجے جانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے محبت، دوستی اور اخوت کا پیغام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے عالم میں جب، اسلامی جمہوریہ ایران خود ہی ایک ہاتھ سے کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے، اس نے دوسرے ہاتھ سے، جو محبت اور اخوت کا ہاتھ ہے، دوسرے ملکوں کی مدد کی ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ہم اس انتہائي اہم امداد کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران اور ایران کے دوست قوم کے شکر گزار ہیں۔ ناصيف حتي نے کہا کہ یہ امداد، ایران اور لبنان کی قوموں کے درمیان دوستی اور تعاون کی نشانی ہے۔

لبنان کے وزیر نقل و حمل مشل بخار نے بھی ایرانی قوم کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آپ کا تحفہ، محبت، اخوت اور ایک اعلی انسانی اقدام کو عیاں کرتا ہے اور ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے ترقی و پیشرفت کی دعا کرتے ہیں۔

ٹیگس