May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • افغان حکومت نے مزید تراسی طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا

افغانستان کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے مزید تراسی طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

کابل میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پل چرخی جیل سے مزید تراسی طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد اب تک رہا ہونے والے طالبان کی تعداد نو سو تینتیس ہوگئی ہے۔
بیان کے مطابق طالبان قیدیوں کی رہائی حکومت افغانستان کی امن کوششوں کے تحت انجام پارہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان قیدیوں کو ان کی عمر، جسمانی صحت اور سزا کی مدت کو مد نظر رکھتے ہوئے رہا کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب قطر میں قائم طالبان کے نمائندہ دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ صوبہ قندھار میں طالبان کی قید سے بیس افغان سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں کی رہائی کے بدلے حکومت افغانستان پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو بتدریج رہا کرے گی۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے امور میں امریکا کے نمائندے جمعرات سے علاقے کے ملکوں کے دورے پر ہیں وہ قطر ہندوستان اور پاکستان کا بھی دورہ کریں گے۔

ٹیگس