وزیر خارجہ کے مشیر نے انصار اللہِ یمن کے ترجمان سے گفتگو کی
ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور نے یمن کی تحریک انصارللہ کے ترجمان سے یمن کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور علی اصغر حاجی نے یمن کی قومی نجات حکومت کے سنیئر مذاکرات کار اور انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام کے ساتھ آن لائن گفتگو میں یمن کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرعلی اصغر خاجی نے جنگ کے خاتمے، یمن کی ہوائی، سمندری اور زمینی ناکہ بندی کے اختتام اور انٹرا یمنی ڈائیلاگ کے از سر نو آغاز کو یمنی بحران کا واحد حل قرار دیا۔
اس موقع پر عبد السلام نے ایران کی جانب سے یمنی عوام کی سیاسی، اخلاقی اور انسان دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی قومی نجات حکومت، انصاف پر مبنی سیاسی حل کے حصول کیلئے آمادہ ہے۔