سامرا میں داعش کا حملہ ناکام
May ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے سامرا میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے آج جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی کی 41 بریگیڈ نے سامرا کے جنوبی علاقے تل الذهب پر دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
حشد الشعبی نے بدھ کے روز بھی صوبہ صلاح الدین میں داعش کے حملے کو پسپا کیا تھا۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشتگرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جو تاحال جاری ہے۔