May ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالی پر سزا دی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خاتون رپورٹر نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کے ہولناک قتل کے بارے میں تحقیقات کی ہیں۔

اقوام متحدہ کی خاتون رپورٹر ایگنِس کیلا مارڈ نے اپنی رپورٹ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بن سلمان نے خاشقجی کو قتل کر کے ریاستی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب سعودی حکام قاتلوں کی جان بخشوانے کے لئے مقتول کے ورثاء  پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت مخالف معروف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے اندر نہایت دردناک شکل میں قتل کر دیئے گئے تھے۔ اس ہولناک واقعے کے بعد سعودی حکام اٹھارہ روز تک مکمل طور پر خاموش رہنے کے علاوہ اس کا انکار کرتے رہے، اس کے بعد ترک حکومت اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنی رپورٹس میں یہ فاش کیا کہ یہ قتل سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے حکم سے انجام پایا ہے۔

ٹیگس