عراق، تکفیری ٹولے داعش کے خلاف حشد الشعبی کا آپریش جاری
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ کرکوک کے قشقایہ علاقے پر داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
داعش دہشتگرد، ہفتے کو کرکوک کے قشقایہ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم حشد الشعبی کے جوانوں نے ان کے حملے کو پسپا کر دیا اور وہ علاقے میں داخل نہ ہو سکے۔
حشد الشعبی کے جوان اس سے قبل صوبہ بابل اور دیالہ میں بھی داعش کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔
عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔