May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۴ Asia/Tehran
  • شام کے سرحدی علاقوں میں ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے ترکی

شام کے علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد ترکی نے پھر اس علاقے کے لئے بڑی مقدار میں ہتھیار بھیجے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی نے شمال مشرقی شام میں ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان بھیجے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ ترکی نے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے لدی 30 گاڑیاں راس العین شہر بھیجی ہیں۔ یہ گاڑیاں جمعے کی شام صوبہ حسکہ سے گزرتی ہوئی اپنی منزل مقصود تک پہنچ گئیں۔

اس سے پہلے بھی 18 مئی کو ترکی نے اس علاقے میں ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھیجے تھے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے ترکی کی فوج نے شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جہاں پر یہ فوجی اب بھی موجود ہیں۔

ترکی، شام میں سرگرم کئی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس