عراق، سامراء میں داعش کا بڑا حملہ، فوج کی جوابی کاروائی
عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے سامراء میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، داعش کے دہشت گرد، شمالی عراق کے سامراء میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ داعش کے یہ دہشت گرد، مغربی سامراء سے داخل ہوکر عراقی سیکورٹی فورس پر حملہ کرنے کی کوشش میں تھے۔
الحشد الشعبی کو اس کی خبر ہوگئی اور اس نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔
در ایں اثنا عراق کے رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اتوار کو الانبار صوبے میں داعش کے دہشت گردوں کی تلاش میں ایک سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
اس کے تحت الحشد الشعبی کے مد نظر علاقوں میں داعش کے خلاف سرچ آپریشن چلایا جائے گا۔
عراقی میڈیا حال میں خبردار کر چکا ہے کہ عراق میں موجود امریکی فوجی چھاونیوں سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی انہوں نے عراق میں بد امنی پھیلانے کے لئے داعش کی حمایت شروع کر دی ہے۔