شام میں ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے کھول دیا گیا
May ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۲ Asia/Tehran
شام میں ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے کھول دیا گیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے کو عام شہریوں اور بزنس ٹرانسپورٹ کے لئے قانونی طور پر کھول دیا گیا ہے۔
ایم فور ہائی وے سات مہینوں سے حسکہ سے رقہ اور حلب تک آٹھ مہینے قبل اس وقت بند ہو گیا تھا جب ترکی نے چشمہ امن نامی اپنی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
راس العین میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شمال مشرقی شام کے اسی کلومیٹر طویل اس ہائی وے پر قبضہ کر لیا تھا ۔
شام دشمن عنب ویب سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایم فور ہائی وے سے پہلا غیر فوجی قافلہ صوبہ رقہ کے عین عیسی شہر میں پہنچ چکا ہے۔
ایم فور ہائی وے مشرقی فرات کو عراق سے ملاتا ہے۔