May ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کی کامیاب کارروائی، داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کے قریب صحرائی علاقے الرطبہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ اس آپریشن میں داعش کی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج کے اس آپریشن کلین اپ میں عراق کی فضائیہ بھی شامل تھی۔

شام کی سرحد کے قریب عراق کا اہم علاقہ الرطبہ، الولید گذرگاہ اور اسی طرح اردن اور سعودی عرب کی سرحد سے 60 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو الرمادی شہر کو جنوبی علاقوں جیسے الولید گذرگاہ سے ملاتا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔

ٹیگس