عراق میں داعش کے 4 دہشتگرد ہلاک
May ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
عراق کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں عراقی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران داعش کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج کے ترجمان یحیی رسول نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف یہ کارروائی بغداد کے علاقے العناز میں کی گئی جس میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔