مسجدالاقصی کو کھولنے کا فیصلہ ہو گیا
May ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
کورونا وائرس کی وجہ سے مسجدالاقصی کو دو مہینے تک بند رکھنے کے بعد اتوار کو کھول دیا جائے گا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ہر چند کہ مسجدالاقصی کو دو ماہ بند رکھنے کے بعد اتوار کو کھول دیا جائے گا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ مسجدالاقصی کو نمازیوں کے لئے کھولا جائے گا یا پھر صرف مسجد کے صحن کو کھولا جا رہا ہے۔
البتہ گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے قدس شہر کے کئی مذہبی مقامات اور مراکز کو کھول دیا گیا تھا تاہم مسجدالاقصی کو عید الفطر کے موقع پر بھی بند رکھا گیا تھا۔