عراق، داعش کے خلاف آپریشن کے درمیان بم دھماکہ، 6 جاں بحق و زخمی
May ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
عراق کے موصل شہر میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 3 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق اور 3 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نینوا صوبے کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ جمعرات کو موصل شہر میں پولیس کی گاڑی کے راستے میں ہونے بم کے دھماکے میں یہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔
واضح رہے کہ داعش کے دہشت گرد، کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی افراتفری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردانہ اقدامات کر رہے ہیں۔
یہی سبب ہے کہ عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے داعش کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا ہس جس میں اسے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔ ان کامیابیوں سے بوکھلائے داعش کے دہشت گرد موقع ملتے ہی مسلسل دہشت گردانہ اقدامات کرتے ہیں۔