May ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر یہودی آبادکاروں کی یلغار

دسیوں یہودی آبادکاروں نے غاصب صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کر دیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسیوں یہودی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کھلنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی باب المغاربہ سے مسجد الاقصی کے صحن میں دھاوا بول دیا اور مسجد کی اہانت کرتے ہوئے نمازیوں کو زد و کوب کیا۔

صیہونی فوجیوں نے بھی یہودی آبادکاروں کی مدد کی اور دو فلسطینی لڑکوں اور ایک نوجوان لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

کورونا کے با‏عث دو مہینے بعد آج صبح مسجد الاقصی کو کھولا گیا ہے۔مسجد الاقصی شہر بیت المقدس میں واقع ہے اور اسلامی و فلسطینی تشخص کی علامت ہے اور اسی بنا پر غاصب صیہونی حکومت اسے نشانہ بناتی رہتی ہے۔ صیہونی حکومت اپنے توہین آمیز اقدامات کے ذریعے مسجد الاقصی کے تشخص کو مٹا کر صیہونی علامات نصب کرنا چاہتی ہے۔

ٹیگس