اسلامی انقلاب نے مظلوم قوموں کو ظالموں سے مقابلہ کرنے کاحوصلہ دیا
ہندوستان کے ممتاز عالم دین نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کی کچلی ہوئی مظلوم قوموں کو ظالموں اور عالمی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی قوت اور حوصلہ عطاکیا۔
ہندوستان کے ممتازعالم دین مولانا احتشام عباس زیدی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور اسلامی انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیسویں صدی مسلمانوں کے لیے تجدیدِ اسلام کی صدی ہے، اس صدی میں حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے اسلام کی عملی قوت و طاقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا جس کے بعد اسلام مخالف طاقتیں آج بھی اس نظام کے مقابل صف آرا ہوگئیں لیکن وہ گزشتہ بیالیس برسوں سے اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر خود کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلامی سرزمین پر اسرائیل نامی کینسر کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دےکر مسلمانوں کے دلوں میں قبلہ اول کی بازیابی کی تڑپ پیدا کردی۔
ہندوستان کے عالم دین نے کہا آج اسلامی انقلاب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں اپنی درخشاں منزل کی طرف گامزن ہے جو انشاءاللہ نیو ورلڈ آرڈر کی نابودی کے ساتھ عالمی اسلامی انقلاب کی شکل میں حضرت امام مہدی(عج) کی حکومت سے متصل ہوگا۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ 3 جون کو رحلت فرما گئے تھے۔