Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کے حملے میں 3 یمنی شہید

یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 3 یمنی شہید ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج صوبہ صعدہ کے العتیق شہر میں ایک گآڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 یمنی شہری شہید ہو گئے۔

در ایں اثنا المسیرہ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے الصباحہ پر پر کلسٹر بموں سے وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی جس کےنتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے اور ان کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوا۔

کلسٹر بموں سے استفادہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوع ہے ۔ کلسٹر بموں کا استعمال جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے مغربی ایشیا کے غریب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

ٹیگس