امریکہ کے وعدوں پراعتماد نہیں کیا جا سکتا: الحشد الشعبی
Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۸ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے کہا ہے کہ امریکہ کے وعدوں پراعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مهدی الکرعاوی نے المعلومه خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے کسی بھی وعدے پر قائم نہیں رہا اس لئے الحشد الشعبی امریکہ کے کسی بھی وعدے پراعتماد نہیں کر سکتا۔
ابو مهدی الکرعاوی کا کہنا تھا کہ امریکہ کیلئے اس کے مفادات سے زیادہ اور کوئی چیز اہم نہیں ہے اور وہ اپنے مفادات کیلئے ہر چیز کو قربان کرتا ہے اور اس نے کئی معاہدوں کو اپنے مفادات کی خاطر ختم کردیا اور ایران جوہری معاہدے سے امریکی انخلا اس کی ایک مثال ہے۔