Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کے 140 فوجی کورونا میں مبتلا ہو گئے

شام کی سرحد سے متصل ترکی کے صوبے ختای کے گورنر نے کہا ہے کہ شام کے شہروں عفرین اور ادلب میں ترکی کے 140 فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ترکی سے شائع ہونے والے اخبار حریت کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے ختای کے گورنر رحمی دوغان کا کہنا ہے کہ شام کے شہروں عفرین اور ادلب میں ترکی کے 140 فوجی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ترکی کی خبررساں ایجنسی آناتولی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم اُس کا کہنا ہے کہ ترکی کے فوجی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد صوبہ ختای کے ہسپتالوں میں داخل ہوئے اور صحت یاب ہونے کے بعد واپس شام کے شمالی علاقوں میں تعینات ہو گئے ہیں۔

ترکی نے شامی کرد ملیشاء کا مقابلہ کرنے کے بہانے اپنی افواج کو شام کے شمال اور شمال مغربی صوبوں من جملہ ادلب میں تعینات کیا جس پر شامی عوام نے سخت احتجاج اور غم  و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس