Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن پر جارح سعودی اتحاد کی بمباری میں 8 یمنی شہید

جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں 8 یمنی شہری شہید ہوئے۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح  جیزان کے علاقے جبل تویلق پر بھی بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نےصوبہ الجوف کے خب و الشعف پر بھی 3 مرتبہ بمباری کی۔ جبکہ صوبہ مارب کے مجزر شہر پر 21 مرتبہ جارحیت کی۔

یمن کے مختلف علاقوں پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے ایسے میں ہو رہے ہیں کہ جب عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ نے یمن میں انسانی بحران پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے اپنی ذمہ داری پر عمل نہ کیا تو یمن میں بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

جارح سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ملکوں کی مدد سے یمن پر مسلسل حملے کر رہے ہیں اور اس کا زمینی ، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک  ہزاروں یمنی شہری شہید، زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔

جارح سعودی عرب کے حملوں کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یمنی عوام کی استقامت کی بنا پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس