Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • غرب اردن پر قبضہ نسل پرستانہ ہے: فلسطینی رہنما

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری نے غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کئے جانے کے اقدام کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو اگر غرب اردن کی ایک بالشت زمین پر بھی بری نظر رکھے ہوئے ہیں تو انہیں ایک قابض کی حیثیت سے اسکی ساری ذمہ داریاں تسلیم کرنا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل درآمد، مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کی نابودی کے مترادف ہے۔

دوسری جانب صیہونی ٹولے کے وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ اس منصوبے پر امریکہ کی حمایت اور علاقائی فریقوں کی ہم آہنگی سے عمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نتن یاہو نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ غرب اردن کے علاقوں کو ہر حال میں اسرائیل میں شامل کیا جائے گا۔

ٹیگس