Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • جیل میں عزاداری کرنے پر بحرینی اہلکاروں کا قیدیوں پر تشدد

بحرین کی سینٹر جیل کے اہلکاروں نے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس عزا بپا کرنے کی بنا پر قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اللولو ٹیلی ویژن کے مطابق بحرین کی سینٹرل جیل کی بیرک نمبر تین کے قیدیوں نے جمعرات کو امام جعفر صادق علیہ السلام کی یاد مجلس عزا بپا کی جس کے بعد انہیں جیل اہلکاروں نے سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر قیدیوں نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔ کہا جا رہا ہے کہ عزاداری کرنے والے قیدیوں پر تشدد کا حکم جیل کے سربراہ ہشام الزیانی نے براہ راست دیا تھا۔

بحرین کی سینٹرل جیل کے اہلکار سے اس سے پہلے بھی قیدیوں کو تلاوت قرآن کریم، شب قدر کے اعمال بجا لانے اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکتے رہے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جاری کردہ رپورٹوں کے مطابق بحرین کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے خلاف تشدد معمول بن چکا ہے۔

 

ٹیگس