Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

کرونا وائرس کے پھیلاو اور سعودی حکام کی جانب سے حج کی ادائیگی پر واضح موقف سامنے نہ آنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کے تقریبا 20 فیصد حجاج نے مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی ممالک یکے بعد دیگرے مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان  کر رہے ہیں اور سنگاپور اور انڈونیشیاء کے بعد تھائی لینڈ، ہندوستان، ملائیشیاء برونائی اور جنوبی افریقہ نے بھی مناسک حج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب نے ابھی تک باقاعدہ طور پر مناسک حج کی ادائیگی یا عدم ادائیگی سے متعلق پالیسی بیان نہیں دیا ہے۔

دنیا بھر سے ہر سال 25 لاکھ زائرین خانہ خدا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 991 افراد متاثر اورایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے ہبں۔

ٹیگس