Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں خودکفیلی اور اتحادیوں کے ساتھ گہرے تعاون کا ایک موقع ہیں : ولید المعلم

شام کے وزیرخارجہ نے سزار قانون کے تحت شام مخالف امریکی پابندیوں کو شام کے خود کفیل ہونے اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کا ایک موقع قرار دیا ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دسمبر سن دوہزار انیس میں شام کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کرنے کے حکمنامے پر دستخط کئے تھے۔ سزار قانون کے تحت امریکہ ، شامی اداروں اور شخصیات پر شدید پابندیوں کے ذریعے دمشق پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ اس ملک کی تعمیر نو میں اس کے اتحادیوں کے تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر سکے۔شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کے خلاف پابندیاں، دہشتگردوں کے خلاف دمشق حکومت کی پے در پے کامیابیوں کی بنا پر وضع کی گئی ہیں۔

ولید المعلم نے امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اپنے اتحادیوں کی مدد سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ہی اپنے شہریوں کی معیشت کو  بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

ٹیگس